top header add
kohsar adart

وزیراعظم نے معروف چینی کمپنیوں کو ایوارڈز سے نواز دیا

وزیراعظم نے معروف چینی کمپنیوں کو ایوارڈز سے نواز دیا
وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔اب سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہےہیں۔

وزیراعظم نے معروف چینی کمپنیوں کو ایوارڈز سے نواز دیا
وزیراعظم نے معروف چینی کمپنیوں کو ایوارڈز سے نواز دیا

 

اسلام آباد میں معروف چینی کمپنیوں اور بینکوں کو ایوارڈ زدینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں سی پیک اور ترقیاتی کاموں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں،پاکستان کی ترقی میں کردار اداکرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملکر خوشی ہوئی،چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

 

یہ بھی پڑھیں  ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف دے دیا

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں کردار اداکرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملکر خوشی ہوئی،چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے،سی پیک چینی صدر شی جن پنگ کےبیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم جز ہے،چینی کمپنیوں نے سی پیک میں 30 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہےہیں،

 

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی پیک آگے بڑھانے کیلئےکردارادا کیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نےاسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کااجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کا اجلاس آج تین بجے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا

 

یہ بھی پڑھیں سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق چیف سلیکٹر مقرر

 

جس میں آرمی چیف سمیت کونسل کے تمام ممبران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی

اور سرمایہ کاری سے متعلق پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا

جب کہ اجلاس میں سرمایہ کاروں کی مشکلات سےمتعلق غورہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More