وزیراعظم بنا تو عافیہ کو رہا کرواؤں گا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم بنے تو عافیہ صدیقی کو آزادی دلائیں گے۔
نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم کرپٹ لوگوں سے دولت لے کر غریبوں کو دیں گے،
اگر سودی نظام چاہتے ہو تو نواز شریف اور زرداری کو ووٹ دو۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ امریکا کا صدر وائٹ ہاؤس میں رہتا ہے، اس سے بڑا تو ہمارا گورنر ہاؤس ہے۔
فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آٹے
، پیٹرول، دوائیوں کی قمیت کا تعین آئی ایم ایف کرتا ہے، معیشت تباہ ہوگئی، پاکستان کا یہ حال کس نے کیا؟