ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں بڑا اَپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دیدی۔

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی
ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی

بھارت کے شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 40.3 اوورز میں215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن اور راشد خان نے 3،3 ، محمد نبی نے 2، نوین الحق اور فضل حق فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ی

یہ بھی پڑھیں ورلڈکپ ،نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

انگلینڈ کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کرسکے، انگلینڈ کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں 3 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب جونی برسٹو 2 رنز بناکر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ 33 کے مجموعی سکور پر گری جب جو روٹ 11 رنز بناکر مجیب الرحمن کا شکار بنے، ڈیوڈ ملان 32، کپتان جوز بٹلر 9، لیام لیونگ سٹون اور سیم کرن 10،10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں  رضوان کی ٹویٹ،آئی سی سی نے بھارت کو لال جھنڈی دکھا دی

انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 160 کے مجموعی سکور پر گری جب کر ووکس 9 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے

جبکہ آٹھویں وکٹ 169 کے مجموعی سکور پر گری جب ہیری بروک 66 رنز کی اننگز کھیل کر

مجیب الرحمن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، عادل رشید 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو