نواز شریف کے شاہد خاقان کے لیے تعریفی کلمات۔حنیف عباسی بدمزہ

جنرل کونسل اجلاس میں لیگی رکن قومی اسمبلی اپنے تاثرات پر قابو نہ رکھ سکے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش

مسلم لیگ نون کے جنرل کونسل اجلاس میں لیگی قائد اور نو منتخب صدر میاں نواز شریف کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تعریف کرنے پر رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی بدمزہ ہو گئے اور وہ اپنے تاثرات پر قابو نہ رکھ سکے۔

حنیف عباسی کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر لوگ مختلف انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں مسلم لیگ نون کے جنرل کونسل اجلاس میں میاں نواز شریف کو چھ برس بعد ایک بار پھر پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف پارٹی صدارت سے استعفی دے چکے ہیں۔
اپنے بلا مقابلہ انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے جب اپنی جماعت کے خلاف ماضی میں ہونے والی انتقامی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے پارٹی سے ناراض ہو کر عملاً علیحدہ ہوجانے والے شاہد خاقان عباسی کا ذکر بڑے احترام اور محبت سے کیا تو اس پر پنڈال میں بیٹھے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے چہرے کے تاثرات بگڑ گئے۔

bc4e3092 9c11 4d28 bfa2 5f60ad04a903

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک ہمارے دوست شاہد خاقان عباسی ہیں جو پارٹی کی خاطر کئی بار جیل گئے۔1999 کے بعد بھی انہوں نے میرے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اف تک نہ کی۔
اس موقع پر حاضرین میں موجود رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے بے ساختہ ناگواری کا اظہار کیا اور اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو اشارہ کر کے گویا اس بات پر ناراضی ظاہر کی کہ نواز شریف پارٹی چھوڑ کر چلے جانے والے شخص کا نام کیوں لے رہے ہیں۔
حنیف عباسی کا یہ مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر لوگ مختلف انداز سے تبصرے کر رہے ہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی چار دہائیوں سے مسلم لیگ کے ساتھ ہیں جبکہ حنیف عباسی 2007 کے بعد پارٹی میں شامل ہوئے اس لیے انہیں شاہد خاقان کی قربانیوں کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔

انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر مضبوط ہوں۔شاہد خاقان عباسی

واضح رہے کہ حنیف عباسی کا آبائی علاقہ بھی شاہد خاقان عباسی کے آبائی علاقے سے ملحق ہے۔حنیف عباسی یو سی بیروٹ کے ویلج کہو شرقی سے تعلق رکھتے ہیں جو ایبٹ آباد خیبر پختون خواہ کا حصہ ہے تاہم ان کا سیاسی کیریئر اور انتخابی حلقہ راولپنڈی ہے جو پنجاب کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ شاید خاقان عباسی کے والد خاقان عباسی کا شمار نواز شریف کے بزرگوں میں ہوتا تھا اور کہا جاتا ہے کہ سابق گورنر پنجاب جنرل جیلانی کی طرح خاقان عباسی نے بھی نواز شریف کو سیاست اور اقتدار میں لانے کے لیے برابر کا کردار ادا کیا تھا جو اس وقت جنرل ضیاء الحق کے قریبی دوست اور ان کی کابینہ کے اہم ترین رکن تھے۔
شاہد خاقان عباسی ہر مشکل اور کڑے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وہ کئی سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے جبکہ 1999 میں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں نواز شریف کے ساتھ گرفتار ہونے کے بعد وہ کئی سال کراچی جیل میں قید رہے جبکہ اس دوران شریف برادران ڈیل کے تحت بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا فیصلہ درست تھا اور انہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق پارٹی قیادت کا ساتھ دیا۔

Hanif Abbasi got annoyed over Nawaz Sharif's praise for Shahid Khaqan.حنیف عباسی بدمزہ کیوں ہوئے؟
ایک تبصرہ چھوڑ دو