نواز شریف کی چار سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی پر جذباتی مناظر

نواز شریف کی چار سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی پر جذباتی مناظر
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی چار سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی پر تمام اہل خانہ کے لئے عید کا سماں بن گیا۔

شریف خاندان کے تمام افراد اور بچوں نے مل کر ان کا استقبال کیا۔ ہمشیرہ نے گھر میں داخل ہونے پر بھائی کا استقبال کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی چار سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی
نواز شریف کی واپسی رائیونڈ میں تمام اہل خانہ کے لئے عید کا سماں بن گیا
نواز شریف کا آمد پر شریف خاندان کے تمام افراد اور بچوں نے مل کر استقبال کیا
نوازشریف کی ہمشیرہ نے گھر میں داخل ہونے پر… pic.twitter.com/H2b7dWdeE0
— PMLN (@pmln_org) October 22, 2023
مرحوم عباس شریف سمیت تمام عزیز واقارب اور بچوں نے نوازشریف سے ملاقات کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔