
نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، چوہدری شجاعت
ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے، نوازشریف کو معاشی بحالی کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ
چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے،
نوازشریف کو معاشی بحالی کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں نوازشریف کے خصوصی طیارے میں کارکن آپس میں الجھ پڑے
انھوں نے کہا کہ عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، تلخیوں کو بھلا کر مسائل کے حل کیلئے صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی واپسی پر تحریک انصاف کا ردعمل
سربراہ ق لیگ نے مزید کہا کہ مضبوط معیشت لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔