اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف کی واپسی پر تحریک انصاف کا ردعمل

نواز شریف کی واپسی پر تحریک انصاف کا ردعمل

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جس پر تحریک انصاف نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے،

 

ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے آفشیل ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے ریاست نے قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سابق وزیراعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان پہنچ گئے

ن لیگ کے قائد کی واپسی پر ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رجیم چینج سازش کے بعد آئین و جمہوریت بیزار عناصر نے ملک و قوم کو زنجیروں میں جکڑ کر کرپٹ بھیڑیوں کے آگے پھینک دیا ہے، یہی سوچ ہے 75 سال بعد بھی قوم کے پاؤں کی زنجیر اور ملک کی کسمپرسی، بیچارگی اور زوال کی بڑی وجہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 27 برس قبل جرم اور ریاست کے مابین اسی اشتراکِ بَد کے خلاف بے مثال سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا، ان کی قیادت میں آج قوم ملک کو سازش، طاقت اور چوروں، ٹھگوں، دھوکے بازوں اور بے حمیت مافیاز کے اشتراک سے فتح کرنے والی قوتوں کے سامنے شعور سے لیس ہوکر اپنے پورے قد سے کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں نوازشریف کے استقبال کے لئے ملک بھر سےقافلے رواں دواں

عدالتیں قوم کو نسل در نسل لوٹنے والے جس مجرم کا احتساب کرنے میں ناکام رہیں، اس کا محاسبہ عوام کریں گے، قوم مجرم کے خاطر خواہ استقبال کیلئے تیار ہے، جس قوم نے رجیم چینچ سازش کو بے پناہ جبر کے باوجود قبول نہیں کیا وہ لندن منصوبے اوراس کے اہداف بھی قبول نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا ، نواز شریف 

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی ترکیبوں اور غیراخلاقی و غیر جمہوری منصوبوں سے ظلم و جبر کے سلسلے کو دوام بخشنا ممکن نہیں، شفاف،آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کا فوری انعقاد ہی پاکستان کے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481