
نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط بھی کردیے اس کے بعد وہ لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم آج دوپہر دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی سزا کے خلاف اپیلوں پر دستخط کیے اور اس کے بعد لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں نوازشریف کے خصوصی طیارے میں کارکن آپس میں الجھ پڑے
قبل ازیں سابق وزیراعظم سمیت طیارے میں موجود تمام مسافروں کی امیگریشن کا عمل طیارے کے اندر ہی کیا گیا۔ نواز شریف کی اسٹیٹ لاؤنج میں اسحاق ڈار اور قانونی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔ سابق وزیراعظم نے لیگل دستاویزات پر دستخط کردیے، جن میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر نواز شریف کو مقدمات میں پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی واپسی پر تحریک انصاف کا ردعمل
نواز شریف کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا جسے اولڈ ٹرمینل پر لایا جائے گا جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما کریں گے۔ اسی اولڈ ٹرمینل سے نواز شریف 19 نومبر 2019ء کو ایئرایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔