kohsar adart

نوازشریف کی مری کے پہاڑی راستوں پر ڈرائیونگ کرتے ویڈیو وائرل

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریفکی مری کے پہاڑی راستوں پر ڈرائیونگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف مری کشمیر پوائنٹ سے چھانگلہ گلی پہنچ گئے ہیں ،نواز شریف خود ڈرائیو کر کے چھانگلہ گلی پہنچےممریم نواز اور مریم اورنگزیب بھی نواز شریف کے ہمراہ تھیں۔
نواز شریف دوران ڈرائیونگ مقامی لوگوں کو ہاتھ ہلا کر سلام کا جواب دیتے رہے،نواز شریف نے کلثوم نواز کے ساتھ یادوں کا ذکر بھی کیا۔


نواز شریف نے مریم نواز کے ساتھ سفر کے دوران اپنی اہلیہ کی یادوں کو تازہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ میں اور کلثوم نواز اس راستے پر پیدل چلا کرتے تھے،ہم مری کے راستے میں آنے والی چڑھائیاں بہت تیزی سے چڑھا کرتے تھے،راستے میں ایک جگہ آتی تھی جس کا نام "”کالی مٹی”” تھا،”کالی مٹی” کے مقام پر کلثوم نواز کی خالہ آتی ہوتی تھیں۔جس پر مریم نواز نے کہا کہ جی بالکل۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم اس مقام پر پہلی بار 1994 میں آئے تھے، ہمیں یہ جگہ بہت زیادہ اچھی لگی تھی۔ نواز شریف نے مری کے راستوں پر سفر کے دوران شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں بہت اچھی جگہ عطا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More