موٹر سائیکل چور عاصم گینگ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار۔
چھ مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں

مری پولیس کی کاروائی کے نتیجے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عاصم گینگ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے
چھ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس ایکشن کے نتیجے میں گرفتار ملزمان میں عاصم، عمران، عدنان اور نصرت شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایس ایس پی کوہسار نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ اس حوالے سے پولیس چوکس ہے۔