ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کچھ دیر قبل انٹرنیٹ میں تعطل کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تکنیکی خرابی درست کر کے انٹرنیٹ بحال کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ملک بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔