مقبوضہ کشمیر میں مسلم کانفرنس پر پابندی .وزیراعظم آزاد کشمیر کا شدید ردعمل

ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے تمام بنیادی حقوق چھین لیے ہیں .چوہدری انوارالحق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی حکومت کی طرف سے مزید دو سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت کی ہے۔
مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پر پابندی کے فیصلے پر اپنے ردعمل پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے تمام بنیادی حقوق چھین لیے ہیں۔  تحریر ، تقریر، اجتماع اور سیاسی جماعتوں پر پابندی سے ہندوستان کشمیریوں کے لیے جدوجہد کے تمام پرامن راستے بند کر کے ان کے لیے صرف مسلح جدوجہد کا راستہ چھوڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 1987 میں کشمیریوں کے لیے تمام جہموری راستے بند کر کے ان پر تشدد کر کے ان کو مسلح جدوجہد پر مجبور کیا تھا۔ چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ہندوستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کے مقدس مقامات پر سرکار کی سرپرستی میں حملے کیے جاتے ہیں اور ان کے لیے بھارتی زمین تنگ کر دی گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی جہموری حق حق خودارادیت سلب کرنے کے ساتھ ہندوستان نے تمام شخصی آزادیاں بھی کشمیریوں سے چھین لی ہیں۔ عالمی برادری کو ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، انسانیت کے خلاف جرائم اور کشمیریوں کی نسل کشی کے اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے ۔
Ban on Muslim conference in Occupied Kashmir. Strong reaction of Azad Kashmir Prime Ministerوزیراعظم آزاد کشمیر کا شدید ردعمل
ایک تبصرہ چھوڑ دو