
مظفر آباد کے علاقے کونکاں میں آتشزدگی، 6 گھر جل کر راکھ
مظفر آباد کے علاقے کونکاں میں آتشزدگی، 6 گھر جل کر راکھ
تحصیل پٹیکہ کے نواحی علاقے کونکاں میں آتشزدگی کے باعث 6 گھر مکمل جل گئے۔

ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ سے بھاری مالیت کا نقصان ہوا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔
بتایا گیا ہے کہ جلنے والے تمام گھروں میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔