مظفر آباد میں متعدد جعلی خواجہ سرا پکڑے گئے

مظفرآباد پولیس کی جعلی خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار کر لئے گئے .
موصولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر آباد عبدالواجد علوی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گوجرہ کے مقام سے چند ایسے افراد کو گرفتار کر لیا جو خواجہ سراؤں کا روپ دھار کرمظفرآباد شہر میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث تھے اور کمسن بچوں کی زندگی خراب کرنے کے علاوہ نازیبا حرکات کر کےلوگوں سے بھتہ وصول کرتے تھے.
ملزمان کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے. عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس ایکشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سماجی برائی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔