مسلم حکمران اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر قوم کی حقیقی ترجمانی نہیں کی، مسلم حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔
یہ بھی پڑھیں غزہ ،عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 21 افراد شہید
سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی امریکا کے خوف کی وجہ سے ہے، امریکی امداد اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا ہو گا، مسلمان حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر قوم کی حقیقی ترجمانی نہیں کی،
صیہونی عزائم کوغزہ میں شکست نہ ہوئی تو یہ اژدہا بن کر پڑوسی ممالک کو بھی نگل لے گا۔
انہوں نے فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ
غزہ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں امت مسلمہ کا فرض ہے اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے، اسماعیل ہانیہ
سراج الحق نے 19 نومبر کو لاہور میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے مارچ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔
پاکستان سے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کے تناظر میں
انہوں نے کہا کہ پاک افغان حکومتیں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے مشترکہ کمیشن تشکیل دیں۔