مری ڈیولپمنٹ فورم نے چار برس میں کمال کر دکھایا

300 سے زائد فری لانسرز تیار کیے جا چکے ہیں یوم پاکستان پر تاسیسی تقریب ۔شرکاء کو بریفنگ

FB IMG 1629900610639 1

اسلام آباد ( کوہسار نیوز) مری کو جدید، ترقی یافتہ اور عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے پرعزم نوجوانوں کی تنظیم مری ڈیویلپمنٹ فورم (ایم ڈی ایف) نے چار برس کے مختصر عرصے میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد اہم اہداف حاصل کر لیے۔ یوم آزادی کے موقع پر مری ڈویلپمنٹ فورم کے چوتھے یومِ تاسیس کی تقریب سترہ میل، اسلام آباد میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں گزشتہ چار سال کی کارکردگی رپورٹ شرکاء کے سامنے پیش کی گئی۔

7247a108 873a 4344 9b92 237e1382b88dسابق وفاقی وزیر، اعظم جمیل، چئیرمین راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال خاقان وحید خواجہ، چائلڈ سپیشلسٹ جنید جہانگیر عباسی، نو منتخب صدر ایم ڈی ایف، ثاقب محمود عباسی، سینئر صحافی سجاد عباسی اور دیگر تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

 

منتظمین کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں پر مشتمل ایم ڈی ایف کے قیام کا بنیادی مقصد مری کے عوام میں سیاسی، سماجی اور علمی شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مری کو بین الاقوامی سطح کا جدید سیاحتی مرکز بنانا بھی تنظیم کے اہداف میں شامل ہے تاکہ مقامی سطح پر نہ صرف لوگوں کو باعزت روزگار مل سکے بلکہ مری کے حوالے سے قومی اور عالمی سطح پر مثبت تاثر اجاگر کیا جا سکے۔
نیز مری میں بے ہنگم تعمیرات، درختوں کا کٹاؤ اور دیگر منفی سرگرمیاں روکنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے اس کی طرف مقامی لوگوں کو دوبارہ مائل کرنا بھی تنظیم کے اہداف میں شامل ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری ڈیویلپمنٹ فورم کی اولین ترجیح تعلیم کا میدان ہے، جہاں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے علاوہ انہیں بہتر روزگار کے لیے رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

8b031d6a 85fe 4193 aec8 e8939bf61213

تقریب کے بعد شرکا کا گروپ فوٹو

 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری ڈیولپمنٹ فورم تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور سماجی شعبے میں بھرپور خدمات انجام دے رہا ہے اور خاص طور پر نوجوانوں کو کیریئر کونسلنگ کے ذریعے نہ صرف عملی میدان میں رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے بلکہ مری ڈیویلپمنٹ فورم کے پلیٹ فارم سے تربیت پانے کے بعد اب تک 300 سے زاید نوجوان ویب ڈویلپرز بن چکے ہیں جنھیں فری لانسنگ کے ذریعے خود بھی روزگار میسر آیا ہے اور بے شمار دیگر نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں فورم کے تحت کم وسائل کے حامل طلبہ و طالبات کی اعلیٰ تعلیم کے لیے حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کے لیے سکالرشپ کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ جبکہ مختلف کالجز اور جامعات کے ساتھ مشترکہ پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات کی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور انہیں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ماہرین کی سربراہی میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔فورم کے تحت وقتاً فوقتا” مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں، جہاں مقامی لوگوں کو چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

45bac548 b9ce 48a1 a7ac a04dbd99c338

سابق وفاقی وزیر ،اعظم جمیل کی فکر انگیز گفتگو پر شرکا ہمہ تن گوش ہیں۔ ایم ڈی ایف کے روح رواں نعمان عباسی اور حماد سکندر بھی موجود ہیں

علاوہ ازیں بلڈ کیمپ کے ذریعے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔تقریب میں مری ڈولپمنٹ فورم کے نو منتخب صدر ثاقب محمود عباسی کی حلف برداری بھی ہوئی۔ تقریب سے ٹورزم انڈسٹری کے ماہر اور سابق وفاقی وزیر، اعظم جمیل، چئیرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی و راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال خاقان وحید خواجہ، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جنید جہانگیر عباسی، گروپ ایڈیٹر روزنامہ امت سجاد عباسی نے بھی خطاب کیا جبکہ فورم کے روح رواں نعمان عباسی اور حماد سکندر عباسی نے انتظامی امور کی نگرانی کے فرائض انجام دیے۔
تقریب کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہمان شخصیات کا کہنا تھا کہ مری ڈیولپمنٹ فورم کے ذمہ داروں نے چار برس کے مختصر عرصے میں اپنی مدد آپ کے تحت حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو بڑے بڑے ادارے بھاری بھرکم بجٹ کے ساتھ بھی نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی تنظیموں کی حوصلہ افزائی سرکاری سطح پر کی جانی چاہیے تاکہ پڑھی لکھی نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

4ef12905 573e 4cb7 b17b 4daef7034c3fخطہ کوہسار کے معروف شاعر اور کوہسار نیوز کے مدیر راشد عباسی تقریب میں شریک ہیں 

Murree Development Forum performed amazingly in four years،مری ڈیولپمنٹ فورم کی چار سالہ حیرت انگیز کارکردگی
ایک تبصرہ چھوڑ دو