مری میں 100 سال پرانا اسکول گرانےکا حکم،جوڈیشل کمپلیکس بنے گا

ملکہ کوہسارمری میں جھیکا گلی کے مقام پر 100سال سے  زائد عرصے سے قائم سرکاری اسکول کو گرا کر اس کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عدالتی حکم پر اسکول کو منہدم کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جس پر سیکڑوں طلبہ ،ان کے والدین اور اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،والدیں نے طلبہ کے ہمراہ گذشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا اور 250 سے زائد بچوں کا مستقبل بچانے کیلئے اعلٰی حکام کو دہائی دی۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ جھیکا گلی میں قائم 100 سال سے زائد قدیم ایم سی اسکول مری کو گرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، اسکول کی زمین پر جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا یہے، پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ضروری احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

fefcad6f 3ba0 45e9 a2af b97d25223614 jpg

ایم سی ہائی اسکول جھیکا گلی مری جہاں 250 بچے ذیر تعلیم ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن کے اندر اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کر دی جائے، چیف جسٹس نے صوبائی حکومت کو  یہ ہدایت کچھ عرصہ قبل دی تھی جس پر اب عمدرآمد کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نےخاموشی سے چیف جسٹس کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے جبکہ اسکول کے طلبہ کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے کوئی متبادل بندوبست نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ  ایم سی ہائی اسکول جھیکا گلی مری میں اس وقت 200 سے 250 طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔

 

متاثرہ سکول کے بچوں کے والدین سراپا احتجاج

2c6bc39d 2bff 40a4 b604 6f19c880848e jpg

جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 100 سال قدیم اسکول کے انہدام کے خلاف وہاں زیر تعلیم ڈھائی سو سے زائد بچوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں۔دو روز قبل والدین نے طلبہ کے ہمراہ جھیکا گلی چوک پر بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے ۔
والدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے پہلے سے ہی پریشان ہیں۔پرائیویٹ سکولز میں داخل کرانا ان کے بس کی بات نہیں۔حکومت کو اگر جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنا ہی ہے تو وہ کوئی متبادل زمین دیکھ لے ۔

3022b1fe 6008 4609 9055 35ad27a8399f jpg

احتجاج میں شریک بعض والدین کا کہنا تھا کہ ایک صدی سے زائد قدیم اسکول کو جس میں انگریز ہندو اور مسلمان سب پڑھتے رہے اور اسے ایک تاریخی اہمیت حاصل ہے ، مڈل اسکول جھیکا گلی لاکھوں لوگوں کے مادر علمی کے طور پر ایک ورثے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔والدین کا کہنا تھا کہ قریبی جنگل میں کہیں بھی رہائشی عمارتیں اور کمپلیکس تعمیر کیے جا سکتے ہیں ، اگر اس مقصد کے لیے اسکول کا انتخاب ضروری ہی تھا تو کم از کم متبادل جگہ کا انتظام کیا جاتا ۔اب بھی وقت ہے کہ اعلی حکام فوری نوٹس لے کر بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں اور والدین کو ذہنی اذیت سے نجات دلائیں۔

 

Order to demolish 100-year-old school in Murree,for judicial complex 
ایک تبصرہ چھوڑ دو