مری سے نئی سیاسی جماعت عام آدمی لیگ کا قیام

Aam Aadmi League

آج مسیاڑی، مری کے مقام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مری کی مختلف یوسیز سے کثیر تعداد میں  ممبران نے شرکت کی۔ ممبران سے مشاورت کے بعد ان کی آمادگی سے "عام آدمی لیگ ” AAL کی بنیاد رکھی گئی۔

عام آدمی لیگ کے قیام کا مقصد "عام آدمی” کو اس کے حقوق دلوانا اور اس کے مسائل حل کروانا ہے۔
پاکستان میں پالیسی سازی/فیصلہ سازی کے عمل میں عام آدمی کی شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے عام آدمی لیگ موروثی سیاست، وی آئی پی کلچر، سیاست میں پیسے کے عمل دخل، لاقانونیت، اشرافیہ کے استحصال اور ظلم و ناانصافی کے خاتمے لیے سیاسی طور پر اپنا کردار ادا کرے گی۔
عام آدمی لیگ کا عبوری سیٹ اَپ بھی تشکیل دے دیا گیا۔ جس کے مطابق

صدر : محمد نعمان
نائب صدور : شفاقت محمود اور کامران عباسی
جنرل سیکرٹری : نقاش احمد
سیکرٹری اطلاعات و نشریات : حماد سکندر
ہوں گے۔

FB IMG 1669482156204

ایک تبصرہ چھوڑ دو