مری سینما میں ویک اینڈ پر تین شو اور روزانہ دو شو منعقد ہوا کریں گے
مری آنے والے سیاحوں اور شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں مری کی ثقافت پر مبنی ایک میوزیم آرٹ گیلری اور تھری ڈی کوہسار سنیما قائم کر دیا گیا۔
جمعہ کے روز سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز ملک نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر بلال حیدر ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر مری کے ہمراہ ان کا باقاعدہ افتتاح کر دیا. اس موقع پر مقامی افراد سیاح اور مختلف فنون سے تعلق رکھنے فنکار بھی موجود تھے.
علی نواز ملک نے کہا کہ تھری ڈی سینما مری کے سیاحتی مقام میں بہترین تفریح مہیا کرے گا. یہ جدید ترین آڈیٹوریم تین سو نشستوں پر مشتمل تھری ڈی سینما تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے. 6 سال سے یہ سینما بند تھاجس کی وجہ سے ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر ضائع ہو رہی تھی. انہوں نے کہا کہ مری سنیما کا آغاز ایک پرانا سیاحتی اور عوامی مطالبہ تھا جو آج پورا ہو گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ مری سینما میں ویک اینڈ پر تین شو اور روزانہ دو شو منعقد ہوا کریں گے. سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پرائیویٹ و کمرشل تھیٹرز میں فحاشی پر سخت ایکشن جاری ہے.فنکاروں اور ڈرامہ رائیٹرز کی مشاورت سے ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ میوزیم و آرٹ گیلری سے مری کے فنکاروں اور آرٹسٹوں کو اپنے فن کے اظہار کا موقع ملے گا.
ان کا کہنا تھا کہ مری سیاحتی مقام ہونے کے علاوہ اپنی ایک پوری تاریخ رکھتا ہے۔ مری میں سیاحت کے ساتھ ساتھ مثبت تفریح اور آرٹ و کلچر کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ مری کے میوزیم میں مزید نوادرات کا اضافہ کریں گے مری اور پوٹھوہار کی تاریخ کا مرکز بنائیں گے اس میوزیم میں گندھارا آرٹ و کرافٹ کی نادر و نایاب اشیاء کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔
Murree Cinema will hold three shows on weekends and two shows daily مری سینما میں ویک اینڈ پر تین شو اورروزانہ دو شو منعقد ہوا کریںگے