مری ایکسپریس وے پر حادثہ، 9 افراد زخمی
مغل آباد کے قریب ایک تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرا گئی

مری ایکسپریس وے پر کار کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپریس وے پر مغل آباد کے قریب ایک تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سور اور سڑک کنارے کھڑے 9 افراد زخمی ہو گئےجن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔