مارگلہ ہلزٹریل 5 پر مشکوک بیگ سے اسلحہ اوردستی بم برآمد

اسلام آباد مارگلہ ہلز میں واکنک ٹریک "ٹریل فائیو” پر مشکوک بیگ سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کےمطابق تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود ٹریل فائیو کے قریب سے بیگ ملا جس سے تین ہینڈ گرنیڈ ، نائن ایم ایم پستول،50 گولیاں، ریڈ زون کا نقشہ اور ایک تحریر برآمد ہوئی ہے۔

7a4f1101 88c3 42ee 815e 1b5a1afdabaf jpg

بم ڈسپوزل سکواڈ نے تینوں ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ بنا دیا ہے ، پولیس کے مطابق بیگ سے ملنے والے مواد کو تفتیش کے لئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

Arms and hand grenade recovered from suspicious bag on Margalla Hills Trail 5,مارگلہ ہلزٹریل 5 پر مشکوک بیگ سے اسلحہ اوردستی بم برآمد
ایک تبصرہ چھوڑ دو