لوئرتناول کےوسائل پرکسی کو قبضہ نہیں کرنے دیںگے۔ملک جنید
تحصیل کی آمدن اور دیگر مسائل مل بیٹھ کر نو منتخب نمائندے طے کرین گے۔تحصیل چیئرمین

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی ) تحصل لوئر تناول کے وسائل پر کسی کو قبضہ یا سازش کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دینگے. ایک ضابطے کے تحت لوکل گورنمنٹ کا نظام قائم ہے، لوئر تناول تحصیل کی آمدن اور دیگر مسائل مل بیٹھ کر نو منتخب نمائندے طے کرین گے ، ٹیکس کولیکشن سمیت تمام فیصلے باہمی مشاورت سے منتحب نمائندے قانون کے تحت حل کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار تحصل چئیرمین لوئر تناول ملک جنید خان نے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگینڈا کر رہے ہیں کہ ٹیکس کولیکشن ایبٹ آباد میں ہوگا، ایسا نہیں ہے ۔وقت آنے پر باقاعدہ تحصیل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں تمام فیصلے عوام کی مرضی کے مطابق ہونگے۔ ملک جنید نے کہا کہ لوئر تناول کے عوام نے مجھے منتخب کیاہے، میں اپنے حلقے کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرونگا ۔ لوئر تناول کے عوام کے لئیے بلا تفریق اپنے وسائل سے بڑھ کر انشاء اللہ اپنا کام جاری رکھوں گا جس میں کچھ منصوبوں کی تکمیل ہو چکی اور کچھ پر جلد کام شروع ہونے والا ہے اور بنیادی طور پر اس نئی تحصیل کو مکمل کرنا ہے جو کہ ایک آسان کام نہیں بہت مشکل کام ہے جس کی زمہ داری عوام نے مجھے سونپی ہے اس کی تکمیل عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگی،