لارنس کالج مری عظیم روایات کا حامل ادارہ ہے۔بریگیڈئر ریٹائرڈ مجاہد عالم
لارنس کالج مری کے پرنسپل بریگیڈئر ریٹائرڈ مجاہد عالم نے کہا ہے کہ لارنس کالج گھوڑا گلی مری عظیم روایات کا حامل پاکستان کا قدیم ترین اقامتی ادارہ ہے۔ اس ادارے کا یہ تشخص ریا ہے کہ اس مادر علمی نے زندگی کے تمام تر شعبوں میں رہنمائی فراہم کرنے والے افراد پیدا کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جب سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ملکی ثقافت کی یلغار نے نسل نو کو اپنی اقدار و روایات اور وطن کے محسنوں کو بھلا دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تو لارنس کالج کے تحت بالترتیب مئی 2017ء اور مارچ 2018ء میں قائد اعظم گیلر ی اور علامہ اقبال گیلری کا قیام عمل میں لایا گیا۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے قائداعظم اور علامہ اقبال گیلری کے دورےکے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس گیلری میں موجود تصاویر نوجوان طالب علموں کو اُن لمحوں میں لا کھڑاکرتی ہیں جب قوم کے یہ عظیم رہنما اپنے اپنے طریقے سے مسلمانان ہند کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہے تھے۔
Lawrence College Murree is an institution with great traditions. Brigadier Retired Mujahid Alam