top header add
kohsar adart

قومی اسمبلی میں پہلی ہی تقریر کے دوران وزیر اعظم کی زبان پھسل گئی

 

وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں پہلی ہی تقریر کے دوران زبان پھسل گئی۔

سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی نے 201 ووٹ دیکر شہباز شریف کو ملک کا 24 واں وزیراعظم منتخب کیا۔

وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سپورٹ کرنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا تاہم اسی دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوں جنہوں نے انہیں اپوزیشن لیڈر منتخب کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More