top header add
kohsar adart

فیض حمید نے پی ٹی آئی کو کبھی ہدایات جاری نہیں کیں،بیرسٹر گوہر

فیض حمید نے پی ٹی آئی کو کبھی ہدایات جاری نہیں کیں،بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا جنرل فیض حمید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے پارٹی کو کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرمی کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے، وہ کسی ریٹائرڈ یا حاضر سروس افسر کو کن الزامات پر ٹرائل کرتے ہیں یہ ان کا اختیار ہے، اس حوالے سے کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے الزام لگایا کہ نیب سیاسی انتقام لے رہا ہے، القادر ٹرسٹ کا کیس بھی نیب نے بنایا ہے، نیب سیاسی انتقام پر بانی پی ٹی آئی پر دوسرا کیس بنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 200 جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More