top header add
kohsar adart

فیصل کریم کنڈی نے ن لیگ جلسے کو مایوس کن قرار دے دیا

فیصل کریم کنڈی نے ن لیگ جلسے کو مایوس کن قرار دے دیا

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مینار پاکستان پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کو مایوس کن اور نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے ہے کہ نواز شریف نے تقریر میں بیانیے کے بجائے اپنی سی وی پیش کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ن لیگ جلسے کو مایوس کن قرار دے دیا
فیصل کریم کنڈی نے ن لیگ جلسے کو مایوس کن قرار دے دیا

پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مجرم (نواز شریف) کے فنگر پرنٹس پروٹوکول کے ساتھ لینا عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں الیکشن کروانے کے حوالے سے کوئی کچھ نہیں کہا، ایک لاڈلے کو جیل میں ڈالا تو دوسرا لاڈلا باہر سے آگیا، نواز شریف نے بڑا یو ٹرن لے لیا ہے،پاکستان انے سے قبل کچھ اور اب کچھ نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو،بچے جذباتی ہوگئے

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’پاکستان کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار بھی یہی (نواز شریف ہیں، مجرم کوپروٹوکول کے ساتھ پاکستان لانا انصاف کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، چوہدری شجاعت

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے نواز شریف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا مینار پاکستان میں جلسہ مایوس کن رہا، لوگ جلسہ میں آئے نہیں بلکہ انھیں اکٹھا کیا گیا، نواز شریف کی تقریر لیڈر کی بجائے ایک قیدی کی ظاہر ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کی تقریر میں الیکشن کا ذکر نہ سن کر افسوس ہوا، نواز شریف کا جلسہ 2007 میں بے نظیر بھٹو کامقابلہ نہیں کرسکتا، جلسے میں سرکاری ملازمین کو لانے کی روایت برقرار رہی، نواز شریف مہنگائی کا موازنہ اپنی بجائے بے نظیر بھٹودور کا کرتے تو عوام کو زیادہ کلیئر ہو جاتا‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More