فلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری

فلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری

لاہور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے -پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی -وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب، پاکستان کے پہلے فلم سکول کے قیام کی منظوری دے دی- نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی، ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کیاگیا-پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ”پنجاب فلم فنڈ ڈسپرسمنٹ کمیٹی” تشکیل دی گئی،نوٹیفیکیشن جاری کردی گئی-کمیٹی رواں مالی سال میں پنجاب کی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹ جاری کرے گی -وزیر اطلاعات عظمی بخاری، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں -صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، سیکرٹری منصوبہ بندی آصف طفیل، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں – نوٹیفیکیشن میں بتایا گیاکہ کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی- کمیٹی نئی فلموں کی تیاری اور نامکمل فلموں کے اسکرپٹ کا جائزہ لے گی- کمیٹی فنڈ کے انتظام،اہلیت کے معیارا اورباکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی-کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا-مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیر اعلی مریم نوازشریف کے وژن پر عملدرآمد کے لئے اہم فیصلے کئے گئے-

ایک تبصرہ چھوڑ دو