فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نیوزی لینڈ میں مارچ

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج ہفتہ14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اوٹیا Aoteaاسکوائر آک لینڈ میں بہت بڑا مظاہرہ کیا گیاجہاں مظاہرین سے ان کے لیڈروں اور فلسطین کے بعض بچوں نے بھی خطاب کیااور اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں قتل عام کو رکوائیں، اس پر سے اسرائیلیوں کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرائیں اور فلسطینی عوام، بچوں ،جوانوں عورتوں اور مردوں پر ظلم وتشدد ختم کرائیں۔

اس کے بعد کوئین اسٹریٹ پر مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں اسلامی ملکوں، انڈیا،بنگلہ دیش اور پاکستان کے عوام کے علاوہ نیوزی لینڈ کے مقامی باشندے بھی بڑی تعداد میں شامل تھے۔ یہ مظاہرین آک لینڈ کے مرکزی مقام Aotea پر ایک بجے ہی سے آنا شروع ہو گئے تھے اور دو بجے ان کی تعداد سینکڑوں سے ہزاروں میں ہوگئی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں زیادہ تر فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ بعض پاکستانی اور تحریک انصاف کے پرچم بھی لہرا رہے تھے۔

9d66f514 89c7 46af 909f b0438f2c6413 jpg

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے میں نامور پاکستانی صحافی عارف الحق عارف بھی شریک

مظاہرین کے ہاتھوں میں عربی اور انگریزی زبان میں بڑے بڑے پلے کارڈ تھے جن پر فلسطین کو آزاد کرو، فلسطینی ریاست قائم کرو، فلسطینیوں کا قتل عام بند کرو،فلسطین میں جنگ بند کرو۔ ریور ٹو سی فلسطین ول بی فری، فریڈم فار فلسطین کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ہزاروں مظاہرین فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔انہوں نے اوٹیا آک لینڈ کی مرکزی شاہراہ کوئین اسٹریٹ تک مارچ کیااور زبردست نعرے لگوائے۔ مظاہرین ۴ بجے شام پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

March in New Zealand to show solidarity with the Palestinian people,فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نیوزی لینڈ میں مارچ
ایک تبصرہ چھوڑ دو