غریب بیٹیوں کی شادی کیلئےاسلام آباد کی مسجد میں میرج ہال قائم
ضرورت مند اور نادار افراد کی بچیوں کو مسجد رخصت کرے گی

غریب بیٹیوں کی شادی کیلئے ایف ایٹ اسلام آباد کی مسجد رحمت للعالمين میں میرج هال
قائم کردیا گیا بے جہاں ضرورت مند اور نادار افراد کی بچیوں کو مسجد رخصت کرے گی
میڈیا رپورٹس کے مطابق
• مسجد رحمت للعالمين F8 میں جگہ مختص کر دی گئی ہے،جہاں کیٹرنگ کا سامان کراکری، ٹیبل، چئیرز وغیرہ فراہم کی جارہی ہیں۔
• مستحق نادار افراد کو یہ سہولتیں بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔
• خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ نشست اور کھانے کا انتظام ہوگا۔
• دولہا دلہن کیلئے مناسب سٹیج بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ دلہن کیلئے برائڈل روم بھی مختص کیا گیا ہے۔
• شادی کی ایک تقریب کیلئے 3 گھنٹے کیلئے یہ جگہ فراہم کی جائے گی۔
• یتیم اور مستحق بیٹی کیلئے کھانا مسجد فراہم کرے گی۔
• کیٹرنگ/ سرونگ کیلنے بوقت ضرورت تربيت يافته عمله بھی دستياب ہوگا
• یہ تمام عمل نمازوں کے معمول يا نظام کو متاثر کیے بغیر جاری رہے گا۔
• خاندان نکاح اپنے پسند کے کسی بھی فرقے کے کسی بھی عالم سے پڑھوا سکتا ہے
• مزدور، محنت کش، مستحق بے سہارا افراد کی بیٹیوں کو باعزت طریقے سے مسجد سے رخصت کیا جائے گا۔