top header add
kohsar adart

عوام نے پی ٹی آئی کا جلسہ مسترد کردیا، عطا تارڑ

عوام نے پی ٹی آئی کا جلسہ مسترد کردیا، عطا تارڑ
ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے کے لیے جن لاکھوں لوگوں نے نکلنا تھا وہ نظر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کی ناکامی چھپانے کےلیے کوئی اور ویڈیو چلائی جا رہی ہے، حقیقت بتانی چاہیے، اچھا ہوتا کہ ڈرون فوٹیج شیئر کرلیتے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اکیلے اکیلے بیٹھ کر لیڈر آئے، قافلہ نکلتا تو نظر آتا، پی ٹی آئی کا جلسہ ایسا تھا کہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کچھ بھی کرلیں انہیں کیسز کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔ احتساب ہو کر رہے گا، توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کا حساب دینا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More