عمران خان کا شوکت خانم کے پیسے سرمایہ کاری پر لگانے کا اعتراف

لاہور ( کوہسار نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ 2008 میں شوکت خانم کو ملنے والی امداد کی رقم سے 3 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تھی اور 2015 میں اسے واپس جمع کروا دیا تھا۔ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت کے دوران اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ انہوں نے شوکت خانم کو ملنے والی امداد کی رقم سے 2008 میں سرمایہ کاری کی تھی اور اس رقم کو 2015 میں شوکت خانم کو واپس کر دیا گیا تھا۔ عدالت میں ویڈیو لنک پیشی کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی PTI پر جب وکیل علی شاہ گیلانی نے جرح شروع کی تو عمران خان نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ 3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری 2008 میں کی گئی تھی اور سرمایہ کاری کی جانے والی رقم کو 2015 میں شوکت خانم کو واپس کر دیا گیا تھا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو