top header add
kohsar adart

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما سیخ پا

 

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان سے شیڈول ملاقات نہ کروائے جانے پر پی ٹی آئی رہنما سیخ پا ہو گئے

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بولے تین گھنٹے انتظار کے بعد ہمیں جیل حکام نے کہا کہ لکھ کر دیں کہ آپ سیاسی گفتگو نہیں کریں گے

عمر ایوب نے مزید کہا کہ فارم 47 کی حکومت اور ایجنسیاں بھی لکھ کر دیں کی کہ سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیں گے

دو ماہ بعد کورٹ حکم کے بعد بھی ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی،بانی پی ٹی آِئی کی بجلی اور پانی تک بند کیا گیا ہے

بشری بی بی محمود الرشید یاسمین نیازی سمیت 84 اسیران کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں ،آج ہماری انتہائی اہم میٹنگ ہونا تھا ،آج ہم پر وقت ہے کل آپ پر بھی یہ وقت آسکتا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ 7گھنٹے کا سفر کرکے آئے تھے ہمیں ملنے نہیں دیا گیا ،یہ بےشرم سفاک حکومت ہے ،ہم گھنٹوں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار کرتے رہے،ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی گفتگو کریں گے ،عدالتی کمیشن بنا کر بانی ہی ٹی آئی کے سیل کا دورہ ہونا چاہیے ،اپ ظلم کریں نہ ملنے دیں،سب سے طاقتور پارٹی ہیں،میں تو یہاں دھرنا دینا چاہتی ہوں،میرا لیڈر بہادر ہے جو نواز شریف کی طرح سٹامپ پیپر دے کر بھاگا نہیں۔

اسد قیصر میڈیا ڈائس پر آئے تو بولے کہ یہ لوگ خود کو جمہوریت کا چیمپین کہتے ہیں،ہم نے بانی پی ٹی آئی سے کیا بات کرنا تھی،مریم بی بی کی فاشسٹ حکومت ہے ،اس حکومت میں خواتین کی بے حرمتی ہو رہی ہے ،ناجائز قانون سازی کی جارہی ہے ،ہم نہ پیچھے ہٹیں گے نہ ڈریں گے ہم لڑیں گے ،یہ قانون مستقل نہیں رہے گا ،جو رویہ عمران خان کے ساتھ ہورہا اسمبلی میں آواز اٹھائیں ،ہم احتجاج کریں ہم سندھ بلوچستان کے پی کے کی سیاسی پارٹیوں سے بات کررہے ہیں ،ہم ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے خلاف عدالت میں جائیں گے اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More