kohsar adart

علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور واپس پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد علی امین گنڈا پور نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی

مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے وزیر اعلیٰ سمیت 70 ارکان اسمبلی نے حلف نامے پارٹی کے پاس جمع کرا دیے ہیں

اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ ارکان، سنی اتحاد کونسل سے واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھا، اور یہ حق ہمیں مل گیا ہے،آفتاب عالم نے مزید کہا کہ آرٹیکل 6 ان پر لاگو ہوتا ہے جنہوں نے آئین کے مطابق انتخابات نہیں کرائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More