علیمہ خان، عظمیٰ خان ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
علیمہ خان، عظمیٰ خان ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈی چوک اسلام آباد سے گرفتار ہوئے 558 سیاسی کارکنان بھی جیل منتقل کیے گئے ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں میں علیمہ خان، عظمیٰ خان سمیت 9 خواتین بھی شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔