عظمی گل کی فلسطینی سفیر احمد جواد ربیعی سے ملاقات

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حمید گل ریٹائرڈ کی صاحبزادی اور دفاعی تجزیہ نگار محترمہ عظمی گل نے پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد جواد آمین ربیعی سے ملاقات کی اور پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر ممکن امداد کی یقین دھانی کرائی ۔

عظمی گل نے فلسطینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اسلام کی سربلندی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کا قرض پوری مسلم امہ پر ہے ۔ اسرائیل نے بربریت کہ مثال قائم کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے صہیونی اسرائیل کےلئے ایک ہو چکے ہیں ۔ ہم پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان مظالم پر سخت غم و غصہ ہے ۔

d65063ae d4fa 4600 a112 5b26f8e0c58c jpg

اس موقع پر فلسطینی سفیر احمد جواد آمین نے محترمہ عظمی گل کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مرحوم والد لیفٹیننٹ جنرل حمید گُل کی عالم اسلام کے لئے خدمات کا خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جنرل حمید گُل نے ہمیشہ قبلہ اول کی آزادی کی بات کی ۔انہوں نے عظمی گل کو خصوصی تیار کر دہ فلسطینی شال کا تحفہ بھی پیش کیا ۔

Uzma Gul meets Palestinian Ambassador Ahmed Jawad Rabiei, solidarity, Palestine, Pakistan,عظمی گل کی فلسطینی سفیر احمد جواد ربیعی سے ملاقات
ایک تبصرہ چھوڑ دو