عالیہ حمزہ جیل سے رہا، سخت سیکیورٹی میں لاہور روانہ

عالیہ حمزہ جیل سے رہا، سخت سیکیورٹی میں لاہور روانہ
پی ٹی آئی کی رہنما اور پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
جہلم کے جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی عدالت میں رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ ملک کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نےعالیہ حمزہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست منظور کرلی،عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانےکا حکم دیا، جس کے بعد انہیں سخت پولیس سیکیورٹی میں لاہور روانہ کردیاگیا۔