ظلم، جبر اور استحصال کا نظام مزید نہیں چلے گا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ظلم، جبر اور استحصال کا نظام مزید نہیں چلے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ اربوں روپے لگاکر الیکشن کے نام پر مذاق کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کا خاتمہ کرنے کے بجائے نجکاری کررہی ہے، ظلم، جبر اور استحصال کا نظام مزید نہیں چلے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جنگل کا قانون ٹھیکیداری نظام کی شکل میں مسلط ہے، الیکشن میں مزدوروں کا کوئی حقیقی نمائندہ اسمبلی نہیں پہنچا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کو بنیادی انسانی حقوق میں شامل کیا جائے۔