kohsar adart

طویل خشک موسم کے بعد بارش کی خوشخبری

ملک بھر میں شدید دھند کا راج ہے، تاہم آج رات سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،

موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن اور ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے۔

 

لاہور سیالکوٹ موٹروے اور ایم 3 بھی بند جبکہ ایم 5 پر شیر شاہ سے اوچ شریف تک ٹریفک معطل ہے۔

 

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے طویل خشک موسم کے بعد بارش کی خوشخبری سنادی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں بارشوں کا سبب بننے والی ہواؤں کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

اس سسٹم کے زیر اثر ہوائیں 31 جنوری تک بالائی علاقوں میں موجود رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More