طلبہ اپنی ذہانت سے چیلنجز کا حل تلاش کریں-آرمی چیف

آرمی چیف  جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ تعلیم کوئی آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے،  طلبہ ملک کو درپیش چیلنجز کا ادراک کرکے تجزیہ کریں ،ذہانت اور فکری وسائل سے ان چیلنجز کا حل تلاش کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن کی افتتاحی تقریب میں  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو میڈلز سے نوازا۔

dc7e9f36 fdaa 47e4 b655 f46bae21d7cf jpg

آرمی چیف نے گریجوایٹس کو دلی مبارکباد دی۔ کانووکیشن ویک میں بیچلرز، ماسٹرز، اور پی ایچ ڈی طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں، نسٹ کے 7 مختلف شعبوں کے 3500 سے زائد طلباء ڈگریاں حاصل کیں، آرمی چیف نے کامیاب طلبہ ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔آرمی چیف نے فروغ تعلیم کیلئے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعریف کی۔آرمی چیف نے کہا کہ فارغ التحصیل طلباء کی زندگی میں ایک نیا دور شروع ہورہا ہے،آپ لوگوں کی ذمہ داریاں اب تبدیل ہوچکی ہیں، فارغ التحصیل طلباء نئی ذمہ داریوں سے نبردآزما ہوکر سفر جاری رکھیں۔

Students should find solutions to challenges with their intelligence - Army Chief
طلبہ اپنی ذہانت سے چیلنجز کا حل تلاش کریں-آرمی چیف
Community Verified icon
ایک تبصرہ چھوڑ دو