شہید اعجاز احمد کی شادی ایک ہفتہ پہلےہوئی تھی
ایک ہی گاؤں کے تین نوجوان شہید ہوئے۔ پورے گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی
باجوڑ دھماکے کے حوالے سے دل خراش تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ جے یو ائی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے اس دھماکے میں ایک ہی گاؤں عوضی شاہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان بھی شہید ہوئے جس پر پورے گاؤں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔
ان میں سے ایک اعجاز احمد کی شادی محض ایک ہفتہ پہلے 22 جولائی کو ہوئی تھی۔ اعجاز احمد کی ناگہانی موت پر پورا گاؤں غم سے نڈھال ہے۔
الحاج شہید بھی اسی گاؤں سے تعلق رکھتا ہے جبکہ شہید ہونے والا تیسرا نوجوان لعل زادہ ہے جو باجوڑ ینگ وکلا کا جنرل سیکرٹری اور علی زئی فلاحی تنظیم کا رکن ہے۔
ان تمام شہیدوں کی نماز جنازہ آج بروز پیر بوقت صبح10 بجے گاؤں عوضی شاہ/ مرخنو کمر سیکشن علیزئی محرم غونڈئی میں ادا کی جائے گی۔