شاداب خان کی سکین کی ابتدائی رپورٹ آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا چنئی میں سی ٹی سکین کرلیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق شاداب خان کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران سکین کےلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ہم نے میچ جیتنے کا اچھا موقع گنوا دیا،بابراعظم
ترجمان کے مطابق شاداب خان کی سکین کی ابتدائی رپورٹ کلیئر ہے، قومی آل راونڈر بہتر محسوس کر رہے ہیں
یہ بھی پڑھیں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا: شاداب میچ کے دوران انجرڈ
قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق شاداب خان کی اگلے میں کیلئے دستیابی کا فیصلہ میڈیکل ٹیم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی
شاداب خان میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے،
ان کی جگہ میچ میں اسامہ میر کو کنکشن متبادل کے طور پر لیا گیا تھا۔