kohsar adart

سیہون،تیز رفتار کوچ بے قابو ،4مسافر جاں بحق،19زخمی

تیز رفتار کوچ الٹنے سے دو خواتین سمیت 4 مسافر جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر کھاسائی کے مقام پر سنگل روڈ ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مسافر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More