kohsar adart

سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 10 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More