سینئر اداکار خالد بٹ لاہور میں انتقال کرگئے
خالد بٹ کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

سینئر اداکار خالد بٹ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق خالد بٹ کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ خالد بٹ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔
علم میں رہے کہ خالد بٹ اداکار عثمان بٹ کے والد تھے۔