top header add
kohsar adart

سیف اللّٰہ نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

 

 

سیف اللّٰہ نیازی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

 

واضح رہے کہ سیف اللّٰہ نیازی نے 26 مئی 2023 کو تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

 

ملاقات کے حوالے سے سیف اللّٰہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ ملاقات بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر ہوئی، ملاقات میں پارٹی رہنما موجود تھے جہاں سیاسی امور پر بات چیت ہوئی۔

 

سیف اللّٰہ نیازی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا سینیٹر ہوں اور پارٹی کا حصہ ہوں۔

 

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالے سیف اللّٰہ نیازی سائفر کیس کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ بھی پہنچتے رہے ہیں۔

 

اس حوالے سے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ جبران الیاس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیف اللّٰہ نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فوکل پرسنز نے نام نہیں دیے، ان کے پاس ملاقات کے عدالتی آرڈر تھے۔

 

جبران الیاس نے کہا کہ فوکل پرسنز سے مشاورت کے بغیر سیف اللّٰہ نیازی کا نام فائنل کیا گیا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More