
سکھ رہنما کا قتل،جوبائیڈن نے احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ کر دیا
امریکا کی سرزمین پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنے کیخلاف احتجاجاً صدر جوبائیڈن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے صدر جوبائیڈن کے دورہ بھارت کی
منسوخی کا فیصلہ امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے الزام کے بعد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں او آئی سی کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
امریکی صدر نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہونا تھا،
نریندر مودی نے جوبائیڈن کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کو بے نقاب کیا تھا،
کینیڈا بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے۔