اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

او آئی سی کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

او آئی سی کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پرتشویش کااظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے۔
اسلامی تعاون کی تنظیم کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو درست قرار دینا باعثِ تشویش ہے ، بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر پر یک طرفہ اقدام برقرار رکھنا بھی تشویش کا باعث ہے ۔
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481