سکول سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

عام انتخابات 2024 کے شیڈول کے اعلان کے بعد محکمہ سکول تعلیم نے تدریسی و غیر تدریسی سٹاف کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کر دی
اس کے ساتھ ساتھ سٹاف کی تمام طرح کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ۔
محکمہ سکول تعلیم کی جانب سے تقررو تبادلے پر پابندی اور ہر طرح کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عائد کی گئی ہے ،
سوائے زچگی کے تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں
زچگی کی چھٹی بھی میڈیکل آفیسر کے سرٹیفکیٹ سے مشروط ہو گی ،
بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ کی چھٹی قابل قبول نہیں ہوگی ۔
تدریسی اور غیر تدرسی سٹاف کی موسم سرما کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ،
موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران کوئی بھی دفاتر کو نہیں چھوڑے گا ۔