سود سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے رہے ہیں۔۔اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے سود سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ملک میں اسلامی نظام بنکاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے وضاحت کی کہ حال ہی میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیا تھا جب کہ سٹیٹ بنک نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا تھا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو