سواں پل حادثہ۔گاڑی دریا میں جا گری، سوارڈاکٹر محفوظ
ڈاکٹر ملک مسعود الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی میں خدمات انجام دے رہے ہیں
جسےاللہ رکھے۔۔۔۔۔
الخدمت ایمان ہسپتال تلہ گنگ کے انچارج، چائلڈ اسپیشلسٹ اور رکن ضلعی شورٰی جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ ڈاکٹر ملک مسعود دو روز قبل سواں پل پرہونے والے ایک خوفناک حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
ان کی گاڑی پل پر ٹرک کے ساتھ ٹکرانےکے بعد نیچے دریا میں جا گری لیکن اللہ کے فضل و کرم سے وہ معجزاتی طور پر سلامت رہے ،انہیں سر اور سینے میں کچھ معمولی زخم آئےہیں جن کی مرہم پٹی کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر مسعود اس سے پہلے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں فرائض انجام دے رہے تھے، اب الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی میں تعینات ہیں۔